16 جنوری 2015 - 14:22
ایران کی ایٹمی تنصیبات کے خلاف سی آئی اے کے حملوں سے امریکہ عہدہ دار باخبر

امریکہ کے دسیوں اعلی عہدیداروں کو ایران کی ایٹمی تنصیبات کے خلاف سی آئي اے کے خفیہ حملوں کا علم تھا۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئي رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ  امریکہ کے نوے اعلی عھدیدار ایران کی ایٹمی تنصیبات میں تخریبی کاروائيوں کی غرض سے سی آئي اے کے خفیہ اقدامات سے آگاہ تھے۔ یہ نتیجہ سی آئي اے کے ایک سابق عھدیدار کے گواہی سے حاصل کیا گيا ہے جنہوں نے گواہی دی ہے کہ سی آئی اے کے ایک افسر نے دوہزار چھے میں ان خفیہ آپریشنوں کے بارے میں میڈیا کو مطلع کیا تھا۔امریکہ کی سابق قومی سلامتی کی مشیر کانڈو لیزا رائس نے ایران کی ایٹمی تنصیبات کے خلاف کارروائيوں کو امریکہ کی خفیہ ترین کارروائیوں میں قراردیا ہے جو جارج ڈبلیو بش کے زمانے میں انجام دی گئي تھیں۔ رائس نے نیویارک ٹائمز سے کہا تھا کہ ان کارروائیوں کے بارے میں کوئي رپورٹ شایع نہ کرے۔ واضح رہے امریکہ نے صیہونی حکومت کے ساتھ مل کر ایران کی ایٹمی تنصیبات کے خلاف سائبر حملے کئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲